کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے، جج سپریم کورٹ

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی
Express NewsExpress News

سرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وکیل سے مکالمہ کیا وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں کیا کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑھے گا کیا کرنا ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدما ت پر سماعت کی۔

سرپم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جج نے گلگت بلتستان میں ججز کی تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ نے قرار دیا دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے دونوں حکومتیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، کیا حکومتوں کو بھی بتانا پڑھے گا کیا کرنا ہے۔

عدالت نے گلگت بلتستان حکومت کی مشروط مقدمہ واپسی پر وفاقی حکومت کا مؤقف طلب کرلیا، عدالت نے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے جی بی حکومت سے بھی تحریری مؤقف طلب کر لیا۔

Load Next Story