شاہ رخ اور عامر کے بعد، کیا سلمان خان کو بھی اپنی ’’گوری‘‘ ملے گی؟ اداکار کا مزاحیہ ردعمل

بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں
Express NewsExpress News

عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو میڈیا سے اپنی 60 ویں سالگرہ کی پیشگی تقریب پر متعارف کروایا تھا۔

دلچسپ بات یہ کہ گوری شاہ رخ خان کی اہلیہ کا نام بھی ہے۔ اس طرح بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے صرف سلمان خان ہی رہ گئے ہیں جن کی زندگی میں ابھی تک کوئی ’’گوری‘‘ موجود نہیں ہے۔

نام کی مماثلت کو دیکھتے ہوئے، ایک صحافی نے میڈیا انٹرایکشن کے دوران عامر خان سے پوچھا کہ کیا سلمان خان کو بھی اپنی گوری ملے گی؟ اس پر عامر نے سب سے چٹخارے دار جواب دیا۔

صحافی نے عامر خان کو چھیڑتے ہوئے ادھورا سوال پوچھا، ’’شاہ رخ کے پاس گوری ہے، اب آپ کے پاس بھی ہے۔ اب سلمان کو بھی...‘‘ اور جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔ عامر نے فوراً جملہ مکمل کرتے ہوئے کہا، ’’سلمان کو بھی گوری ڈھونڈ لینی چاہیے؟‘‘

جب صحافی نے بتایا کہ یہی ان کا مطلب تھا، تو عامر خان نے مذاق میں کہا، ’’سلمان اب کیا ڈھونڈے گا؟‘‘

پریس میٹ کے دوران عامر خان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان ڈیٹنگ کے معاملے میں ان سے یا شاہ رخ خان سے مشورہ لیتے ہیں؟ عامر نے کہا، ’’سلمان وہی کریں گے جو ان کے لیے اچھا ہو۔‘‘

عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ بنگلور سے تعلق رکھتی ہیں۔ فی الحال، وہ عامر کی پروڈکشن فرم کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ دونوں 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لیکن دو سال پہلے دوبارہ ملے اور محبت میں پڑگئے۔ چونکہ گوری فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں، اس لیے ان کا عامر کی فلموں سے واقفیت بھی محدود ہے۔

میڈیا میٹ اینڈ گریٹ کے دوران، گوری سپراٹ نے اپنے مثالی پارٹنر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ایسے شخص کو چاہتی تھی جو مہربان، شریف اور دیکھ بھال کرنے والا ہو۔‘‘

جب عامر خان کی باری آئی، تو انہوں نے کہا، ’’میں ایسے شخص کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں پرسکون رہ سکوں، جو مجھے سکون دے۔ اور وہ یہاں موجود تھیں۔ وہ بنگلور میں پلی بڑھی ہیں، اور ان کا رجحان مختلف قسم کی فلموں اور آرٹس کی طرف تھا۔ اس لیے وہ ہندی فلمیں نہیں دیکھتیں۔ شاید انہوں نے میرا زیادہ کام بھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘‘

عامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو اپنے ممبئی رہائش گاہ پر گوری سپراٹ سے ملنے کے لیے بھی مدعو کیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کب اپنی ’’گوری‘‘ ڈھونڈتے ہیں، یا پھر وہ اپنے ساتھی خانز کی طرح کامیاب ہوجاتے ہیں۔ شاید وہ کہیں گے، ’’گوری تو میرے پاس بھی ہے، بس وہ میری فلموں میں ہی ہے!‘‘

Load Next Story