لاہور: 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا
پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائلپولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقہ میں 11 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کے ملزمان کو آرگنائز کرائم یونٹ چوہنگ پولیس نے گرفتار کیا، ڈی ایس پی او سی یو نے کہا کہ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا،  پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج  ہے۔

 گرفتار ہونے والوں میں نفیس اور شفیق شامل  ہیں جبکہ پولیس تیسرے ملزم  ارباز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، ڈی ایس پی ارگنائز کرائم یونٹ نے کہا کہ تیسرے ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفے کردار تک پہنچائیں گے۔

ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کرے گی۔

 

Load Next Story