توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، وزیرستان میں دوسرےبڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت

اسپن وام 1 کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر دریافت ہوگئے،م اری انرجیز کا پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو خط 
Express NewsExpress News

ملکی توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ وزیرستان بلاک میں دوسرے بڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماڑی انرجیز کا جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اسپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر دریافت ہوگئے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کنوئیں سے ہلکے تیل اور گیس کا بہاؤ 3 ہزار 4 سو 31 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، کنوئیں سے حاصل ہونے والی یومیہ گیس کی مقدار 20.485 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔

خط کے مطابق اسپن وام ون کنوئیں سے ملنے والے ہلکے تیل کے ذخائر کی یومیہ مقدار 117 بیرل ہے، خط کے مطابق وزیرستان میں کواگڑھ فارمیشن میں ماری انرجیز کا شئیر 55فیصد ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل کا شئیر 35 فیصد اور اورینٹ پیڑولیم کا شئیر 10فیصد ہے،

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیرستان بیلٹ میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت ہونے کے قوی امکانات  ہیں۔

Load Next Story