کیا ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

انہوں نے گزشتہ سال بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی
Express NewsExpress News

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا دلچسپ بیان سامنے آیا ہے۔

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ایک خصوصی تقریب میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں اگر بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو اس میچ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتا ہوں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی نئی نسل طلائی تمغہ جیتنے کے لیے تیار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کو بہت خوشی ہوئی کہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اولمپکس میں کرکٹ آخری بار 1900 میں کھیلی گئی تھی اور اب 128 سال بعد 2028  کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا کھیل شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story