مصطفی عامرقتل کیس: ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں

ملزم ارمغان کےوالد نےذوالفقارآرائیں کودھمکیاں دیں، پراسیکیوٹر جنرل مظفرمہدی کارجسٹرارانسداد دہشتگردی کورٹس کو خط
ذوaلفقار علی آرائیں اسپیشل پراسیکیوٹر  مصطفی عامر قتل کیس ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)ذوaلفقار علی آرائیں اسپیشل پراسیکیوٹر  مصطفی عامر قتل کیس ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ذوaلفقار علی آرائیں اسپیشل پراسیکیوٹر مصطفی عامر قتل کیس ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

کراچی:

مصطفی عامرقتل کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں ملنے پراسیکیوٹر جنرل نے رجسٹرار انسداد دہشتگردی کورٹس کو خط لکھ دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل مظفرمہدی کی جانب سے لکھ گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  ملزم ارمغان کے والد نے پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کو دھمکیاں دی ہیں۔ کامران قریشی نے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو گالیاں دیں اور ہراساں کیا۔غیر متعلقہ افراد کا انسداد دہشتگردی عدالت میں داخلہ روکا جائے۔

مظفر مہدی نے خط میں لکھا ہے کہ غیر متعلقہ افراد عدالت میں شور شرابہ کرتے ہیں، اورعدالتی ڈیکورم کا خیال نہیں کرتے، 10 مارچ کو صرف صحافیوں نے جج کے زبانی احکامات پر عمل کیا۔ صحافی کورٹ روم سے باہر چلے گئے لیکن دیگر لوگ موجود رہے۔

خیال رہے کہ خط اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کی شکایت پر لکھا گیا ہے۔

Load Next Story