جلد ہی دہشت گرد عناصر کو کا قلع قمع کردیا جائے گا وزیر اعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی کا منشور غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا تدارک کرنا ہے، قائم علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مربوط کارروائی کررہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ایسی قوتوں کا قلع قمع کردیا جائے گا ۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہم سب کو مل کر پاکستان باالخصوص صوبہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عہد کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے مربوط کارروائی کر رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی ایسی قوتوں کا قلع قمع کردیا جائے گا ۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اراکان اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں جاکر عوام کے مسائل معلوم کریں اور عید کے تہوار کی خوشیوں میں ضرورت مندوں اور غریب افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا منشور غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا تدارک کرنا ہے ۔