الطاف حسین کی جانب سے مردان میں چرچ کو آگ لگائے جانے کی مزمت
چرچ کو جلانا عشق رسول ﷺ نہیں بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات کی کھلی نفی ہے، الطاف حسین
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر شرپسندوں کی جانب سے مردان میں چرچ کو نذر آتش کیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
لندن سے جاری کئے گئے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ چرچ کو جلانا عشق رسول ﷺ نہیں بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات کی کھلی نفی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف مسیحی برادری بھی مسلمانوں کے ساتھ احتجاج میں برابر کی شریک ہے۔الطاف حسین نے چرچ کو نذر آتش کرنے والے عناصر کی فوری گرفتاری اورغیر مسلموں اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔