رحمان ملک کا چرچ جلانے والے شرپسندوں کے خلاف تحقیقات کا حکم

سارک اجلاس میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، رحمان ملک

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام گرجا گھروں کو حکومت کی جانب سےسیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے مردان میں چرچ جلانے والے شرپسندوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام گرجا گھروں کو حکومت کی جانب سےسیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ساتھ ہی مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ صبرکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔


رحمان ملک نےکہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 64 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ سارک اجلاس میں بھی گستاخانہ فلم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 21ستمبر کو یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پرگستاخانا فلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کچھ نامعلوم افراد نے مردان میں چرچ کوجلادیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story