رابرٹ ڈؤنی کا آئرن مین فرنچائز سے علیحدگی کا فیصلہ
اداکار کے فلمساز ادارے اور ڈزنی پروڈکشن سے اختلافات، آئرن مین فور میں نظر نہیں آئینگے
ہالی وڈ کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار رابرٹ ڈؤنی نے آئرن مین فرنچائز سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
جس کا مطلب کہ رابرٹ ڈاؤنی آئرن مین کی چوتھی فلم میں نظر نہیں آئیں گے ۔ فلم آئرن مین میں رابرٹ ڈؤنی کا کردارایک پہچان بن چکا ہے تاہم ذرائع کے مطابق اداکار اورفلم ساز ادارے مارویل اسٹوڈیو اور ڈزنی پروڈکشن کے درمیان اختلافات ابھرآنے کے باعث رابرٹ بددل ہوگئے ہیں۔
رابرٹ کے آئرن مین فرنچائز سے الگ ہونے کا حتمی فیصلہ اب مارویل اسٹوڈیو نے کرنا ہے جو اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ فلم آئرن مین تھری نے باکس آفس پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا کاروبار کیا ہے جب کہ 49 سالہ رابرٹ نے سال 2013ء کے جون سے رواں سال جون کے دوران اس فرنچائز سے 75 ملین ڈالر کمائے۔