وزیراعظم نے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا

یہ بیان غلام احمد بلور کی زاتی رائے پر مبنی ہے اور حکومت اس کو مسترد کرتی ہے

وزیر اعظم کے ترجمان شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے وزیر غلام احمد بلور کے اس اعلان کی مزمت کرتی ہے اور اس اعلان سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
حکومت نے وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور کی جانب سے اسلام مخالف فلم بنانے والے شخص کو قتل کرنے والے کو ڈالر 100000 انعام دئیے جانے کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مزمت کی ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے وزیر غلام احمد بلور کے اس اعلان کی مزمت کرتی ہے اور اس اعلان سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بیان غلام احمد بلور کی زاتی رائے پر مبنی ہے اور حکومت اس کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ غلام احمد بلور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ خود ہی گستاخانہ فلم بنانے والے کو جان سے مار دیں گے۔ انہوں نے طالبان اور القائدہ کے ارکان کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو قتل کر دیں۔

Recommended Stories

Load Next Story