مری میں ہوٹل انتظامیہ کی من مانی کی کوریج پر ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر ہوٹل من و سلویٰ سیل، 7 افراد گرفتار
عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں سے من مانے کرائے وصول کرنے کی کوریج کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مری میں مختلف شہروں سے عید کی چھٹیاں منانے کے لئے آنے والے سیاحوں کی بڑے پیمانے پر آمد کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوٹلز انتظامیہ کی جانب سے من مانے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں اور آج بھی ہوٹل من و سلویٰ کی انتظامیہ نے فیصل آباد سے آئے ہوئے 2 سیاحوں کو کرائے کے تنازعے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی کوریج کے لئے جب ایکسپریس نیوز کی ٹیم پہنچی تو متعلقہ ہوٹل کی انتظامیہ اور آس پاس کے دکانداروں نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر چھریوں اور ڈنڈوں کی مدد سے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں حملہ کر دیا اور ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین سلیم خان کو تشدد کا نشانہ بنایا اوران کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ اس کے علاوہ ہوٹل انتظامیہ نے ایک اور نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا اور دیگر شہروں سے آئے سیاحوں نے میڈیا اہلکاروں کو طاقتور غنڈوں کے نرغے سے بچایا۔
دوسری جانب سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ایک ہزار والے کمرے لئے 15 سے 20 ہزار روپے مانگے جا رہے ہیں جب کہ پانی کے لئے بھی اضافی پیسے وصول کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے بھی مالکان سے 500 روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے میڈیا اہلکاروں کو فوری طور پر مری چھوڑنے کی دھمکی بھی دی۔
ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیا اور انتظامیہ کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد پولیس اور ٹی ایم اے کی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آگئی اور ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملہ کرنے والے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا جب کہ انتظامیہ نے ہوٹل من و سلویٰ ہوٹل سیل کر کے اس کا سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مری کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔