پی آئی اے کے پائلٹ کا کارنامہ بیٹے کو کاک پٹ میں بٹھا کر امریکا پہنچا دیا
پالپا کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ پر کیپٹن فیصل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے
قومی ایئر لائن کے پائلٹ نے اپنے 2 سال کے بیٹے کو شیر خوار ظاہر کر کے کاک پٹ میں بٹھا کر امریکا پہنچا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن فیصل نے کراچی سے اپنے 2 سال سے بڑے بیٹے کو شیر خوار ظاہر کر کے انتظامیہ کی ملی بھگت سے کاک پٹ میں بٹھا کر مانچسٹر پہنچا دیا لیکن مانچسٹر پہنچنے پر پی آئی اے کے خود کار سسٹم نے بچے کو نیویارک کے لئے بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کر دیا جس پر پائلٹ کی جانب سے رقم ادا کرنے کی یقین دہانی پر ان کے بیٹے کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان پائلٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ پر کیپٹن فیصل کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔