اداکارہ کاجل کی 4 سال بعد واپسی فلم شوہر اجے دیوگن پروڈیوس کرینگے
فلم ایک لو اسٹوری ہوگی جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے، اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، اجے دیوگن
بالی ووڈ اداکارہ کاجل نے ایک بار پھر فلموں میں واپسی کا اعلان کردیا ہے اور وہ اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں اس نئی فلم میں کام کریں گی۔
آخری بار کرن جوہر کی فلم ''مائی نیم از خان'' میں 2010ء میں کام کیا تھا ، اب وہ اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کی نئی فلم میں کام کرنے والی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس کے شوہر کی فلم کی فلم بندی کا آغاز اکتوبر میں ہو جائے گا۔ اجے دیوگن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ایک لو اسٹوری ہو گی جو زیادہ تر عورت کے گرد گھومتی ہے تاہم اس سے زیادہ کہانی کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا۔
دیوگن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کے ہیرو کی تلاش کی جا رہی ہے اور میں صرف فلم کو پروڈیوس کروں گا ، باقی کام دیگر افراد ہی کریں گے۔ اس سلسلے میں فلم کے ڈائریکٹر رام مدھوانی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاں ''ہم اس فلم کو اکتوبر میں شروع کر رہے ہیں'' تو ساتھ ہی موجود اداکارہ کاجل نے فوراً کہا جی ہاں فلم میں کام کر رہی ہوں۔ مدھوانی نے کہا ''ہم ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں' ہم نے کئی ایڈورٹائزمنٹس میں اکٹھے کام کیا ہے' کاجل اور میں ملکر ایک مشترکہ ٹرسٹ پر بھی کام کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں' میں نے جب کاجل سے اس فلم کے بارے میں بات کی تو وہ مان گئیں' کاجل کے شوہر اجے دیوگن اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں''۔
مدھوانی نے کہا اکتوبر میں فلم پر کام شروع ہوگا اور یہ کاجل کی گھریلو فرائض کے مطابق ہوگا' فلم کی شوٹنگ کاجل کے گرد ہی گھومے گی کیونکہ وہ ایک بیوی اور ایک ماں بھی ہیں تو ان مصروفیات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ دیکھا جائے تو ایسی چند ایک ہی اداکارائیں ہیں جو گھر داری کے لیے فلمی دنیا کو عین بلندیوں پر بھی خیر باد کہہ دیتی ہیں ان میں سے ایک کاجل ہیں' کاجل نے سب چیزوں پر اپنے گھر اور بچوں کو ترجیح دی' کاجل نے ماضی میں بھی کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
5 اگست 1974ء کو پیدا ہونے والی اداکارہ کاجل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1992ء میں فلم ''بے خودی '' سے کیا جب وہ ابھی اسکول جاتی تھی' بعد ازاں کاجل نے اداکاری کی خاطر پڑھائی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پھر اگلے ہی برس 1993ء میں اپنی پہلی کامیاب کمرشل تھرلر فلم ''بازیگر '' میں مدمقابل اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بہترین اداکاری کی بعد ازاں انھوں نے پھر کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں ''دل والے دلہنیا لے جائیں گے''۔
'' کچھ کچھ ہوتا ہے'' اور ''کبھی خوشی کبھی غم '' مشہور فلمیں ہیں۔ کاجل کی آخری فلم جس میں وہ ایک گانے میں بطور ڈسکو ڈانسر نظر آئیں وہ 2012ء میں ''اسٹوڈنٹ آف دی ایئر'' تھی۔ یاد رہے کہ سری دیوی نے کافی عرصے بعد کم بیک کر کے فلم ، انگلش ونگلش میں کام کیا تھا اور وہ ہٹ ثابت ہوئی تھی ، جب کہ عورت کے مرکزی کردار پر مبنی ایک فلم حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ رانی مکھر جی بھی کر رہی ہے۔