’’بگ ٹو‘‘ کے آنکھیں دکھانے پر آئی سی سی سرنگوں
ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں کھیل کی اسپرٹ سے کھیلنے والے جڈیجا اور اینڈرسن دودھ کے دھلے ثابت، سزاؤں سے بچ نکلے
''بگ ٹو'' کے آنکھیں دکھانے پر آئی سی سی سرنگوں ہو گئی، ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں کھیل کی اسپرٹ سے کھیلنے والے رویندرا جڈیجا اور جیمز اینڈرسن دودھ کے دھلے ثابت کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے مابین جاری سیریز میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوسرے روز لنچ بریک میں جیمز اینڈرسن اور رویندرا جڈیجا الجھ پڑے تھے، مہمان ٹیم نے شکایت درج کرائی کہ انگلش پیسر نے آل راؤنڈر کوگالیاں اور دھکے دیے، جواب میں میزبان بورڈ نے بھی جڈیجا پر اینڈرسن کی جانب دھمکانے کے انداز میں لپکنے کا الزام لگایا۔
اس معاملے پرلیول ٹو خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی گئی،آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے معاملے کو لیول ''ٹو'' کے بجائے ''ون'' کا درجہ دیا جس کے تحت زیادہ سے زیادہ 50فیصد میچ فیس کی سزا ہی ہوسکتی تھی، اس طرح جڈیجا پابندی سے بچ نکلے، لیول ٹو کے اطلاق پر وہ ایک میچ کیلیے معطل ہو سکتے تھے۔ بگ تھری کی سربراہی کے نشے میں چور بھارتی بورڈ آئی سی سی کے اس خصوصی رعایتی پیکج سے بھی خوش نہ ہوا، اس نے اصرار کیاکہ جڈیجا کی کوئی غلطی نہیں تھی، اسے مکمل سپورٹ کرینگے۔
بعد ازاں آل رائونڈر کی سزا کو انا کا مسئلہ بناتے ہوئے اس کیخلاف اپیل بھی کردی گئی جسے آئی سی سی نے سماعت کیلیے قبول کرلیا، جمعے کو جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس نے کیس کی سماعت کرکے بھارت کی مرضی کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک طرف جڈیجا کو کلین چٹ دیدی، دوسری طرف اینڈرسن کو بھی بے گناہ قراردیدیا۔آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 6گھنٹے کی سماعت میں بھارتی اور انگلش کرکٹرز سمیت گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرنے کے بعد بے قصور ثابت ہوئے،اس دوران ای سی بی کے نمائندہ پال ڈونٹن، بی سی سی آئی کے سندر رامن اور ایم وی سدھیر، آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈائس اور وکیل سیلی کلارک بھی موجود تھے۔