دس سال پہلے شاید میں نے قانون توڑا تھا اجے دیوگن
فلم سنگھم ریٹرنز میں اس حقیقت کو دکھایا گیا ہے، شاہ رخ کے ساتھ بھی کام کرسکتا ہوں
نئی بالی ووڈ فلم ''سنگھم ریٹرنز '' میں مرکزی کرداروں میں سے ایک اداکار اجے دیوگن نے اس فلم سے متعلق کہا ہے کہ اس فلم میں ان کی زندگی میں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاید انھوں نے دس سال پہلے قانون توڑا تھا جس سے متعلق اس فلم میں مرکزی کرادار بالکل ویسا ہی ہے، ہم نے سنگھم ریٹرنز میں کردار کو قریباً حقیقی ہی رکھا ہے جس میں بڑی پٹائی ہوتی ہے، اس کردار کو اس کے ہی شہر میں ادا کرنے میں آسانی رہی لیکن ممبئی میں ایسے سین فلمانا واقعی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
دیگر اداکاروں نے بھی پولیس کی وردی میں بہترین کردار ادا کیے۔ دوسری طرف اجے دیوگن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے دوست نہیں ہیں تاہم دونوں ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں، اس کے لیے ہمارے درمیان دوستی ضروری نہیں۔