شور سے تنگ امریکی ہوٹل نے بچوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

ہوٹل کی اس پالیسی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہوٹل کی اس پالیسی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فوٹو : فائل

شور سے تنگ ایک مشہور امریکی ہوٹل نے بچوں کے ہوٹل داخلے پر ہی پابندی لگا دی۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہوٹل ''دی اولڈ فشرز مین گروٹو '' نے شور کرنے اور رونے والے بچوں کے ہوٹل داخلے پر پابندی لگا کر والدین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ہوٹل کی اس پالیسی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ والدین اس پابندی سے پریشان تو ہوئے ہی ہیں سیاحوں نے بھی ایسے اقدام کو غلط قرار دیا ہے۔
Load Next Story