حکومت کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے چوہدری شجاعت حسین
ملک کے موجودہ حالات میں کوئی بیرونی یا اندرونی ہاتھ ملوث نہیں اس سلسلے میں تمام باتیں بے معنی ہیں۔، چوہدری برادران
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انہیں حکومت کا مستقبل خاصا تاریک نظر آرہا ہے۔
لاہورمیں چوہدری برادران، شیخ رشید اور دیگرسیاسی رہنماؤں نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں انقلاب مارچ سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند کردیئے اور انہیں حکومت کا مستقبل خاصاتاریک نظرآرہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے دوران ہمیں نظربندی یاجیل کی کوئی پرواہ نہیں۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں کوئی بیرونی یا اندرونی ہاتھ ملوث نہیں اس سلسلے میں کی جانے والی تمام باتیں بے معنی ہیں، ہم نے اپنے فیصلے کرلئے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل کااعلان کل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک الگ سیاسی جماعت ہے اور وہ ان کے کسی بھی فیصلے پرکوئی بات نہیں کریں گے۔