چین کی فیکٹری میں دھماکے سے 68 افراد ہلاک 185 سے زائد زخمی

دھماکا فیکٹری کی پولشنگ ورکشاپ میں دھاتوں کے استعمال کے دوران بے احتیاطی کی وجہ سے ہوا، غیر ملکی خبرایجنسی

دھماکے میں 40 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 28 اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں کار کے پرزے بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک اور 187 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکا فیکٹری کی پولشنگ ورکشاپ میں دھاتوں کے استعمال کے دوران بے احتیاطی کی وجہ سے ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود 200 سے زائد ملازمین میں سے 40 موقع پر ہی ہلاک اور 187 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں مزید 28 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ اب بھی کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث فیکٹری کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے فیکٹری کے 2 اعلیٰ عہدیداران کو تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔
Load Next Story