پشاور میں پسند کی شادی پر باپ بیٹے کو قتل کردیا گیا

مقتول الماس نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں سے اس کا تنازی چل رہا تھا، پولیس

جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
تہکال میں نامعلوم افراد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں ایک کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ الماس نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی کے والدین سے تنازع چل رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں لڑکی کے رشتے دار ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
Load Next Story