تحریک انصاف میں کسی کو بغاوت کی جرات نہیں شاہ محمود قریشی
حکومت ہماری صفوں کی نہیں اپنی جماعت کا خیال کرے جو کئی دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے، وائس چیئرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے، پارٹی کے اندر کسی کو بغاوت کی جرات نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر کے حکومت فوج کو استعمال کرنا چاہتی ہے، حکمرانوں کے پاس فوج، پولیس اور طاقت ہے اور امن و امان کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ اس کے باوجود آزادی مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کی ذمہ داری ہم پر عائد کرنا غیر منطقی ہے۔ عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کارکنوں کو پر امن رکھیں۔ اس کے باوجود اگر دہشت گردی ہوتی ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی، حکومت عوام کو خوفزدہ نہ کرے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نظریاتی جماعت ہے،نظریہ سے بغاوت کی کسی میں جرات نہیں، عمران خان پر سب کو اعتماد ہے، حکومت ہماری صفوں کی نہیں اپنی جماعت کا خیال کرے، (ن) لیگ اندرونی طور پر بہت سے دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کے نہیں پاکستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور یہ ایجنڈا پاکستان کو پر امن اور باوقار پاکستان میں تبدیل کرنا ہے۔ آزادی کا قافلہ اسلام آباد ضرور آئے گا، نظر بندیاں اور گرفتاریوں میں گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔