بھارت کی انگلینڈ کو 90 رنز سے بدترین شکست

ہربجن سنگھ نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کر کے مین آف دی میچ کا اعزازحاصل کیا

بھارتی اسپن باؤلر پیوش چاولہ انگلینڈ کے کھلاڑی جوناتھن بیرسٹوکو آؤٹ کر کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
بھارت نے انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں 90 رنز سے ہرا دیا۔

کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے دئیے گئے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 80 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے کریگ کسوسٹرنے 35 رنز بنائے اور پیوش پرومود چاؤلہ کی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کا باقی کوئی بھی کھلاڑی 12 رنز سے اوپر اسکور نہ کر سکا۔

بھارت کے ہربجن سنگھ نے 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کر لیا، پیوش پرومود چاولہ اور ارفعان پٹھان نے2،2 اوراشوک دندا نے 1 وکٹ حاصل کی۔


انگلینڈ نے ٹاس جیت کربھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بھارت کی طرف سے اننگرزکاآغازگوتم گمبھیراورعرفان پٹھان نے کیا۔

بھارت نےمقررہ 20 اوورزمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر170 رنزبنائے، روہیت شرما نے بہترین اننگزکھیلتےہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکےکی مدد سے 55 رنزبنائےاور ناٹ آؤٹ رہے۔

گوتم گمبھیرنے38 گیندوں پرپانچ چوکوں کی مدد سے 45 رنزبنائے۔ ویرات کوہلی نے6 چوکوں کی مددسے40 رنز اسکور کئے۔

انگلش باؤلر اسٹیفن فن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گریم سوان نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور ڈیرن بیک نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story