پاکستان کا فاتحانہ آغازخوش آئند ہے سابق کرکٹرز
ہماری ٹیم نے بولنگ بھی بڑی عمدگی سے کی اور میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کیا
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا سلسلہ میگا ایونٹ کے اگلے میچز میں بھی جاری رکھے گی۔
سابق چیف سلیکٹر محسن خان نے کہا 178 رنز کا اچھا ہدف دینے کے بعد ہماری ٹیم نے بولنگ بھی بڑی عمدگی سے کی اور میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں قومی ٹیم کی فتح خوشی کی بات ہے، اس کامیابی سے کھلاڑیوں میں اعتماد آئے گا جس کا فائدہ میگا ایونٹ کے آئندہ میچوں میں ہوگا، محسن خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرایا،اب ہم بھی اگر منگل کو ٹائیگرز کیخلاف کامیابی پاکر آگے جاتے ہیں تو اس سے ٹیم کو مزید حوصلہ ملے گا، پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ نے کہا کہ قومی ٹیم میں اس وقت شاہدآفریدی، عمران نذیر، شعیب ملک اور عمر اکمل اچھے فیلڈر ہیں۔
باقی پلیئرز کی فیلڈنگ کو تسلی بخش نہیں کہا جا سکتا، سہیل تنویر کو انجری کا مسئلہ ہے، میچ کے دوران کپتان کو دیکھنا ہو گا کہ کس کھلاڑیوں کو کس جگہ فیلڈنگ پر رکھنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے آج کا دن اچھا رہا، پچ بھی بیٹنگ کے لیے سازگار تھی،کیویز نے پاکستانی بلے بازوں کے کیچز بھی چھوڑے تاہم ناصر جمشید نے شاندار کھیل پیش کیا، انھوں نے مزیدکہا کہ ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں4 وکٹیں لینا بڑی بات ہے تاہم سعید اجمل کے ساتھ باقی بولروں بالخصوص محمد حفیظ نے بھی اچھی بولنگ کی، محمد عامر نے کہا کہ ناصر جمشید نے پر اعتماد اسٹروکس کھیلے، یہ اس کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔سکندر بخت نے کہا کہ میچ ہر حوالے سے شاندار رہا، دونوں ٹیموں نے شاندار کرکٹ کھیلی، نیوزی لینڈ کی پلاننگ ٹھیک تھی لیکن پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کر کے میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کیا۔