گوجرانوالا سے مسلم لیگن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف وڑائچ کی کامیابی کالعدم قرار

مسلم لیگ(ق) کے امیدوار ناصر چیمہ نے اشرف وڑائچ کی کامیابی کو چیلنچ کیا تھا

پی پی 97 گو جرانوالہ سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری محمد اشرف وڑائچ 29 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔ فوٹو؛ فائل

الیکشن ٹریبونل نے گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 97 سے نمسلم لیگ(ن) کے رکن اشرف وڑائچ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 97 سے مسلم لیگ(ن) کے کامیاب امیدوار اشرف وڑائچ کو مسلم لیگ(ق) کے امیدوار ناصر چیمہ نے چیلنچ کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حلقے کے 33 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی 97 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ(ن)کے چوہدری محمد اشرف وڑائچ 29 ہزار 756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جب کہ مسلم لیگ(ق) کے امیدوار محمد ناصر چیمہ نے 22 ہزار 335 ووٹ حاصل کئے تھے۔
Load Next Story