شہد کی مکھیاں ٹھنڈک کیلیے حرارت خارج کرتی ہیں
شہد کی مکھیاں بھی انسانوں اور ممالیہ جانوروں کی طرح جلد اور خون کی نالیوں سے فالتو حرارت اپنے چھتے میں خارج کرتی ہیں۔
امریکی طبی ماہرین نے مشاہداتی تحقیق سے اخذ کیا ہے کہ شہد کی مکھیاں ٹھنڈک کے لیے اپنے جسم سے حرارت خارج کرتی ہیں۔
ڈیلی میل اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے ماہر حیاتیات فلپ اسٹارکس نے بتایا کہ ممالیہ جانوروں میں کارڈیوواسکولر نظام کے ذریعے بائیو حرارت (جسم کے اندر پائی جانے والی حرارت) کو خارج کرکے نسبتاً کم گرم جسمانی اعضا تک لے جانا عام ہے۔ پہلی مرتبہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ شہد کی مکھیاں بھی انسانوں اور ممالیہ جانوروں کی طرح جلد اور خون کی نالیوں سے فالتو حرارت اپنے چھتے میں خارج کرتی ہیں۔
ماہرین نے اس مطالعاتی تحقیق کے لیے شہد کی مکھیوں کے 7 چھتوں کا مطالعاتی جائزہ لیا اور تھرمل امیجنگ استعمال کرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ شہد کی مکھیوں نے اپنے جسم کے زیادہ ٹھنڈے حصوں میں پہلے سے منتقل کی گئی حرارت کو چھتے میں خارج کیا۔