برطانوی کمپنی کراچی میں کچرے سے بجلی بنائیگی
کچرے سے بجلی پیدا کرنے سے توانائی کا بحران کم کرنے میں مدد ملے گی، محمد حسین سید
کراچی میں روزانہ نوہزار ٹن کچرے کو ٹھکانے لگانے اور گاربیج سے بجلی بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلیے گلاسکو (برطانیہ) میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور انگلینڈ کی بین الاقوامی کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید جبکہ کارک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مسٹر رچرڈ کارک نے دستخط کیے،
اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری، صوبائی وزرا ڈاکٹر صغیر احمد، رضا ہارون، عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور پیر مظہر الحق، کمشنر کراچی روشن علی شیخ، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور پاکستان میں برطانیہ کے سفیر اور دیگر بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے اس موقع پر کہا کہ گلاسکو اور لندن میں صفائی ستھرائی کا نظام، کچرے کی منتقلی، گاربیج ٹرانسفر اور لینڈ فل سائٹ پر کچرا منتقل کرنے کے نظام کو جس طرح سائنسی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے وہ قابل تقلید ہے،
انھوں نے کہا کہ اس بات کی ضرورت ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی سطح کی شہری خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کو دعوت دی جائے اور وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کراچی میں مختلف خدمات انجام دیں تاکہ کراچی کی بلدیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع ہوسکے، انھوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر جلد ہی عملدرآمد شروع کردیا جائے گا اور کراچی میں اس حوالے سے نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی، انھوں نے کہا کہ گاربیج سے بجلی بنانے کے منصوبے سے جہاں ہمیں بجلی کی کمی سے نجات ملے گی وہاں کچرے کو ٹھکانے لگانے اور اس کے مفید استعمال پر بھی عمل ہوسکے گا،
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ لندن اور گلاسکو کے ماہرین سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے، انھوں نے کہا کہ گلاسکو کی بلدیہ کے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت اور بین الاقوامی کمپنی کے کراچی میں کام کرنے سے ہمیں اس شعبے میں مزید سہولتیں میسر آئیں گی، کمپنی کے سربراہ مسٹر رچرڈکارک نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ان کی کمپنی وسیع تجربہ رکھتی ہے اور وہ دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے،
انھوں نے کہا کہ کراچی ایک بین الاقوامی شہر ہے اور یہاں ہمیں خدمات انجام دیکر خوشی ہوگی، انھوں نے کہا کہ ہم سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو اس طرح ترتیب دیں گے کہ شہری آبادی پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہ ہوں اور شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹی گاڑیاں انھیں لینڈ فل سائٹ پر منتقل کریں اور وہاں سے یہ کچرا بجلی پیدا کرنے کی غرض سے منتقل کردیا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے گلاسکو کے شعبہ طب کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور کراچی میں بلدیاتی عظمیٰ کراچی کے مختلف اسپتالوں کیلیے ایمبولینس خریدنے کے معاہدے پر بات چیت کی، آج اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے،
قبل ازیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کرنے والے وفد نے مختلف بزنس گروپس اور اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی کے ساتھ 2 بلین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی 6مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے۔