پرویزمشرف کو کسی ڈیل کے تحت باہر ملک سے بھیجنے کا تاثرغلط ہے خواجہ آصف
حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کو انتظامی ریلیف دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور حوالے سے سابق صدر کو کسی بھی ڈیل کے تحت ملک سے باہر بھیجنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپنے چیمبر میں ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کو انتظامی ریلیف دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور کسی ڈیل کے ذریعے انہیں ملک سے باہر بھیجنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پوری تیاری کے ساتھ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور لڑے گی، اس کیس میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور جو بھی عدالتی فیصلہ ہو گا اس پر ہرصورت عمل درآمد کیا جائے گا۔