پنجاب حکومت کمزور ہے یا ذمہ داری پوری نہیں کر رہی رحمن ملک

35ہزارمظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے، تشدد کے پیچھے ہاتھ بے نقاب کرونگا،آئی جی سے حکم عدولی کی وضاحت لی جائے گی

35ہزارمظاہرین اسلام آباد میں داخل ہوئے، تشدد کے پیچھے ہاتھ بے نقاب کرونگا،آئی جی سے حکم عدولی کی وضاحت لی جائے گی۔ فوٹو: ثناء/فائل

ISLAMABAD:
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کابینہ میں یوم عشق رسولؐؐ پر تعطیل کی تجویز میری تھی۔

پنجاب سے 35 ہزار مظاہرین اسلام آباد داخل ہوئے، مظاہرین کو چکوال، چکری، بہارہ کہو اور جھنگ سے لایا گیا، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، ڈپلومیٹک انکلیو پر حملہ حکومت گرانے کی سازش تھی جوکامیاب حکمت عملی سے ناکام بنادی، ڈپلومیٹک انکلیو پر حملے کے خدشے کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا تھا، تشدد کے پیچھے کن کا ہاتھ ہے جلد بے نقاب کرونگا ۔


اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں کہا کہ پنجاب پولیس نے جان بوجھ کرملک اسحق کیخلاف شواہد پیش نہیں کیے، آئی جی پنجاب سے وفاقی حکومت کے احکام پر عمل نہ کرنے کی وضاحت لی جائیگی، اے پی پی کے مطابق رحمن ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف حیلوں بہانوں سے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش ہوتی رہی ہے، پنجاب حکومت یا توکمزور ہے یا پھر وہ وفاق کیساتھ تعاون کو اپنی توہین سمجھتی ہے اور اپنی آئینی اور قانونی ذمے داری کو پورا نہیں کر رہی۔

انھوں نے کہا کہ وہ آج پیر کو مالدیپ میں ہونیوالی سارک کانفرنس میں گستاخانہ فلم کا معاملہ اٹھائیں گے اور اگر سارک قوانین میں گنجائش ہوئی تو اس معاملے پر قرارداد بھی پیش کرینگے، جس کسی نے بھی حرمت رسولؐ پر وار کرنے کی کوشش کی ہے وہ دہشتگردوں کا ساتھی ہے، انھوں نے کہا کہ نوازشریف اورعمران خان نے کبھی طالبان کی مذمت نہیں کی، مردان میںچرچ کوآگ لگانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، غلام احمد بلور کے اعلان سے متعلق سوال پر رحمن ملک نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے اور بحیثیت مسلمان جذبات ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story