فلموں میں کامیابی کیلئے اسمارٹ ہونا کافی نہیں اداکاری کی صلاحیت ضروری ہے پرینیتی چوپڑہ

موٹی اداکاراؤں کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا، ہرسین کو عکس بند کروانے کے بعد خود کو چیک کرتی ہوں

دوسروں کی طرح میں بھی وزن میں کمی کی کوشش کرتی ہوں، بالی ووڈ میں ہر کوئی اپنے وزن کا بہت خیال رکھتا ہے۔ فوٹو: فائل

2011 میں لیڈیز ورسز رکی بھل سے بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں اور اپنی جسمانی خوبصورتی کی بنا پر اکثر خبروں میں رہتی ہیں کا کہنا ہے کہ موٹی اداکاراؤں کو کوئی بھی اسکرین پر دیکھنا پسند نہیں کرتا۔


25 سالہ اداکارہ جو اپنے وزن کے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرتی اور اس سلسلہ میں محتاط رہتی ہیں کا کہنا ہے کہ لوگ دبلی پتلی یا متوازن جسم کی ہیروئن کو پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ہرسین کو عکس بندکروانے کے بعد خود کو چک کرتی اور اپنی لک کے متعلق فکر مند رہتی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں کامیابی کے لیے صرف دبلا پتلا یا اسمارٹ ہونا ہی کافی نہیں ہوتا اس کے لیے اداکاری کی صلاحیتیں بھی اہم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر کوئی بھی اداکارہ انڈسٹری میں زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی اسی لیے میں اچھا دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ بہتر طور پر پرفارم کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔

اپنی ساتھ اداکاراؤں کے متعلق سوال کے جواب میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میری کزن پریانکا چوپڑا، اداکارہ دیپکا پڈوکون اور انوشکا شرما بہترین اداکارائیں ہونے کے ساتھ ساتھ اسمارٹ بھی ہیں اور اسی وجہ سے ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں پرینیتی نے کہا کہ بالی ووڈ میں ہر کوئی چاہے وہ اداکار ہویا ادکارہ اپنے وزن کا بہت خیال رکھتا ہے دوسروں کی طرح میں بھی اس کا خیال رکھتی اور اسکرین پر نوجوان نظر آنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوشش میں مصروف رہتی ہوں۔
Load Next Story