اسلام آباد کو نام نہاد انقلابیوں اور فسادیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا سعد رفیق
اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ کی سیاست ہو گی تو پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے گا، وفاقی وزیر ریلوے
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو نام نہاد انقلابیوں یا فسادیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک جمہوری لیڈر ہیں ان کا رویہ بھی جمہوریت کے شایان شان ہونا چاہیئے، حکومت عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک اور ایک نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، حکومت اور پارلیمنٹ کبھی نہیں چاہے گی کہ اسلام آباد میں گھیراؤ جلاؤ کی سیاست ہو اور پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بنے، اس سے پاکستان کی بین الاقوامی پوزیشن متاثر ہوگی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ اگر وہ وفاقی دارالحکومت میں آکر دھرنا دیتے ہیں تو راولپنڈی اور اسلام آباد کی عوام کی زندگی اجیرن ہو جائے گا اور ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ عوامی نمائندوں کو لوگوں کی مشکلات کا خیال کرنا چاہیئے، عمران خان دھرنا دیں یا نہ دیں مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکلے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جسے بھی اسلام آباد میں جلسہ کرنا ہے پرامن رہنے کی گارنٹی دینی ہو گی، عمران خان کو بھی اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لئے پر امن رہنے کی یقین دہانی کرانی ہو گی۔ عمران خان کے لئے مشورہ ہے کہ وہ سازشیوں سے ہوشیار رہیں، جو لوگ سیاست سے ریٹائر ہو چکے ہیں وہ انھیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری عوام کو جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیزی کی دعوت دے رہے ہیں، طاہر القادری کے ساتھ بھی ہم نے بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے، طاہر القادری اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں۔