وزیراعظم کی لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئےخصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت
لیبیا میں باغیوں اور حکومت کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے وہاں موجود ہزاروں پاکستانی محصور ہوکر رہ گئے ہیں
وزیر اعظم نوازشریف نے متعلقہ حکام کو لیبیامیں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت کردی۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت لیبیا کی صورت حال اور وہاں موجود پاکستانیوں کے بارے میں فکرمند ہے جب کہ وہاں پھنسے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو لیبیا میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا میں باغیوں اور حکومت کے درمیان جاری لڑائی کی وجہ سے ملک کے تمام ہائی اڈے بند ہیں اور وہاں موجود ہزاروں پاکستانی محصور ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث وہاں پھنسے پاکستانیوں کو تیونس کے راستے وطن واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔