گال ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش سے متاثر سری لنکا نے 2 وکٹوں پر 252 رنز بنا لئے
کمار سنگا کارا 102 جب کہ مہیلا جے وردنے 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کردیا گیا جبکہ لنکن ٹائیگر نے تیسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا لئے۔
سری لنکا کے گال انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو کوشال سلوا 38 اور کمار سنگاکارا 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، کوشال 64 رنز بنا کر محمد طلحہ کا شکار ہو گئے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 120 رنز کی شراکت ہوئی اس کے بعد کمار سنگا کارا کا ساتھ دینے کے لئے اپنی الوداعی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے گراؤنڈ میں آئے اور پاکستانی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، چائے کے وقفے تک سنگا کارا 102 جب کہ مہیلا جے وردھنے 55 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے مقررہ وقت سے قبل ہی تیسرے روز کا کھیل ختم کردیا۔ سری لنکا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 199 رنز درکار ہیں جب کہ اس کے پاس 8 وکٹیں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں یونس خان کے شاندار 177 رنز اور اسد شفیق، سرفراز احمد اور عبد الرحمان کی نصف سیچریوں کی بدولت 451 رنز بنائے تھے جب کہ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 5، رنگنا ہیراتھ نے 3 اور دھمیکا پراساد 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔