ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 40 مسافر ہلاک

حادثے کے شکار طیارے میں سوار بدقسمت مسافروں میں 7 بچے بھی شامل ہیں، ہلال احمر حکام

حادثے کا شکار طیارہ تہران سے صوبہ خراساں کے شہر تبز جارہا تھا۔ فوٹو: فائل

ایران میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 7 بچوں سمیت 40 مسافر ہلاک ہوگئے۔


ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ دارالحکومت تہران کے مہر آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح پونے دس بجے صوبہ خراساں کے شہر تبز کی جانب روانہ ہوا تھا تاہم پرواز کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے آزادی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ایران میں ہلال احمر کے ترجمان حسین درخشاں کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 40 مسافر سوار تھے اور تمام کے تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کا عمل نہیں ہوسکا تاہم امدادی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد حادثے کی وجوہات کے تعین کے لئے حکومتی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی۔
Load Next Story