طاہرالقادری کے اعلانات سے ملک کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں خورشید شاہ

طاہرالقادری کی تقاریر کے بعد خون خرابہ ہوا تو ذمے دار کون ہو گا، قائد حزب اختلاف

ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جارہی ہے ،سیکیورٹی اداروں کو الرٹ ہوناہوگا، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں کہیں پورا نظام ہی ختم نہ ہو جائے۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا طاہر القادری کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا طاہر القادری نے اعلانات کر کے نہایت خطرناک حالات پیدا کر دیے ہیں، جس سے زیادہ خطرہ ان جماعتوں کیلیے ہے جنھوں نے جمہوریت کی بقا کیلیے اپنے لیڈرز کی قربانیاں دیں، اب ان حالات کے بعد خون خرابہ ہوا تو ذمے دار کون ہو گا۔ ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جارہی ہے ،سیکیورٹی اداروں کو الرٹ ہوناہوگا، اگراس وقت ملک میں کچھ ہواتواس کی ذمہ داروہ اپوزیشن جماعتیں ہونگی جویہ سب کچھ کرارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے گزشتہ روز یوم شہداء کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 14 اگست کو عمران خان کے آزدی مارچ کے ساتھ انقلابی مارچ ہو گا اور جو کارکنوں کو روکنے کی کوشش کرے تو اس کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں۔
Load Next Story