ملکی صورتحال کراچی اسٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبی
کاروبار شروع ہونے کے ایک گھنٹے میں ہنڈریڈ انڈیکس 29ہزار 380 پوائنٹس سے 28ہزار 37 کی سطح پر آگیا۔
ملک کی سیاسی صورتحال نے اسٹاک ایکسچینج کو بھی شدید متاثر کرکے رکھ دیا ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 309 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
ہفتے کے پہلے روز ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز انتہائی مندی کے ساتھ ہوا۔ ملک میں مخدوش سیاسی صورت حال کے پیش نظر سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 29ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا تاہم ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس ایک ہزار 355 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ مسلسل اتار چڑہاؤ کا شکار رہی اور انڈیکس 28ہزار 200 پوائنٹس کی حد پر دیکھا گیا تاہم دوسرے سیشن میں ایک مرتبہ پھر مندی کی لہر آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 309 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 71 پر بند ہوا۔ پیر کے روز 352 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں 329 کمپنیوں کے حصص میں کمی ، 14 میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دن بھر میں 23کروڑ 18 لاکھ 60 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 10ارب، 54 کروڑ 51لاکھ سے زیادہ تھی۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈئیکس 982 اور آل شیئرز انڈیکس 935 پوائنٹس کمی کے بعد بالترتیب 19ہزار 538 اور 20 ہزار 627 پر بند ہوا۔