بعض لوگوں کی کوشش ہے کہ ملک میں تماشا لگے اور ان کی جگہ بن جائے سراج الحق
حالات جیسے بھی ہوں ہم کسی صورت غیر جمہوری قوتوں کی حمایت نہیں کریں گے، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ کچھ لوگ آگ پر تیل ڈال کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں تماشا لگے اور ان کی جگہ بن جائے جبکہ عمران خان نے کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی سے چترال تک پوری قوم پریشان ہے، پوری قوم کی آواز ہے کہ ملک میں کوئی سیاسی تصادم نہ ہو، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں پھر کوئی تماشا نہ لگے لیکن کچھ لوگ آگ پر تیل ڈال کر شعلے بلند کرنا چاہتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ تماشا لگے اور ان کی جگہ بن جائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ان کی جماعت کو بھی دھاندلی سمیت کئی معاملات پر تحفظات ہیں، حکومت نے ہمارے مطالبات کا بروقت جواب نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور سیاسی کارکن جمہوریت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، حالات جیسے بھی ہوں ہم کسی صورت غیر جمہوری قوتوں کی حمایت نہیں کریں گے۔
بعد ازاں لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملاقات میں کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا حکومت بھی ایسے اقدامات سے باز رہے جن سے مارشل لا کی راہ ہموار ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جمہوری حکومت میں کسی بھی طرح کا مارچ کرنا ہر جماعت کا حق ہے، سب کو پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور حکومت اس سلسلے میں رکاوٹ پیدا نہ کرے۔