تیسرا ٹیسٹ اظہر علی کو اب بھی پاکستانی کامیابی کی اُمید
اسکور دفاع کیلیے اچھابولرزسیریزبرابرکراسکتے...
بیٹسمین اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسکور دفاع کیلیے اچھا ہے بولرز ہمیں میچ جتواسکتے ہیں، وکٹ سلو ہورہی ہے، دوسری جانب سری لنکا کے کوچ گراہم فورڈ کے مطابق میچ کوئی بھی جیت سکتا ہے، مضبوط پاکستانی اٹیک کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 136 رنز اسکور کرنے والے اظہر علی کا کہنا ہے کہ مجھے چوتھے روز اپنے آئوٹ ہونے پر مایوسی ہوئی کیونکہ میں اور اسد شفیق دن کے اختتام تک بیٹنگ کرنے کے خواہاں تھے، لیکن پھر بھی میں اپنی ایک اور سنچری پر کافی خوش ہوں، رواں برس میں نے عمدہ بیٹنگ کی اور اپنی اس فارم کا بہتر استعمال کرنا چاہتا ہوں،اظہر نے کہا کہ پاکستان کی جیت کا امکان بدستور موجود ہے، ہمارے بولرز ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں، میرے خیال میں ٹوٹل دفاع کیلیے کافی ہے، وکٹ سلو ہونے لگی مگر پھر بھی اس میں بولرز کیلیے بہت کچھ موجود ہے۔
سری لنکا کے کوچ گراہم فورڈ نے کہاکہ اس ٹیسٹ کے نتیجہ کے بارے میں پیشگوئی کرنا بہت مشکل ہے، چوتھا دن مکمل ہونے کے باوجود یہ آگے پیچھے جھول رہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کل کیا ہوگا، کھیل بدستور متوازن ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی اٹیک کافی مضبوط ہے مگر ہم بھی آخری دن پورے اعتماد سے اس کا سامنا کریں گے،اس قسم کی صورتحال ہی ٹیسٹ کرکٹ کو سنسنی خیز بناتی ہے۔