ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کی پتلی گردن پروٹیز گرفت میں آگئی
پہلی اننگز میں397 رنز بناکر 141 کی سبقت حاصل، ڈوپلیسی 98 پر وکٹ گنوا بیٹھے
LONDON:
ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے کی پتلی گردن جنوبی افریقی گرفت میں آ گئی، ٹیم نے پہلی اننگز میں 397 رنز بناکر 141 کی سبقت حاصل کرلی۔
فاف ڈوپلیسی 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے، کوئنٹن ڈی کاک نے 81 رنز بنائے، آف اسپنر نایامبو نے 157 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں، وہ ڈیبیو پر یہ اعزاز پانے والے دوسرے زمبابوین بولر بنے،ان سے قبل ایسا اینڈی بلگنوٹ نے کیا تھا، میزبان سائیڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ گنوا کر 28 رنز بنالیے، خسارے سے باہر آنے کیلیے مزید 113 رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ میں 141 رنز کا خسارہ پانے والے زمبابوین ٹیم نے دن کے اختتام تک 28 پر اوپنر ہیملٹن مساکیڈزا (19) کی وکٹ کھو دی، انھیں مورن مورکل نے شکار بنایا،اس سے قبل پروٹیز پہلی اننگز میں 397 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ڈوپلیسی 98 رنزبنانے کے بعد لنچ سے قبل نایامبو کے ہتھے چڑھ گئے۔
اس طرح کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلیے 119 رنز کی شراکت ٹوٹ گئی،ڈی کاک81 پر لیفٹ آرم اسپنر سین ولیمزکی جادوگری کی نذر ہوگئے، پال ڈومنی (55) اور ورنون فیلینڈر (17) نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 27 اوورز میں محض 42 رنز بنائے،فائنل سیشن میں رنز بنانے کی رفتار بڑھی لیکن اس کے باوجود مجموعی طور پر مہمان ٹیم کی اوسط 2.5 رہی جو زمبابوے کیخلاف پہلی اننگز میں ان کا منفی ریکارڈ شمار ہوئی، ڈیل اسٹین (19) اور ڈین پیڈٹ(13) رنز بناکر نمایاں رہے، مورن مورکل 2 پر ناٹ آؤٹ رہے، نایامبو نے 5 جبکہ سین ولیمز اور چتارا نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔