افغانستان میں بم دھماکے اور دیگر واقعات میں نیٹو فوجی اور 3افغان پولیس اہلکار ہلاک

مشرقی حصے میں ایک حملے کے دوران فوجی ہلاک ہوا تاہم واقعے کی جگہ اور فوجی کی شناخت نہیں بتائی جاسکتی، نیٹو حکام

رواں برس افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے ۔فوٹو: فائل

افغانستان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور دیگر پرتشدد واقعات میں ایک نیٹو فوجی اور 3 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔


افغان صوبے غزنی کے ضلع باہرامی شاہد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 مقامی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غزنی کے نائب پولیس سربراہ اسد اللہ انصافی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نیٹو نے افغانستان کے مشرق میں مسلح کارروائی کے دوران ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم واقعے اور ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔
Load Next Story