کنگ خان نے خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
خوتین پولیس افسر کے ساتھ ڈانس کا معاملہ یونیفارم کا نہیں بلکہ مردوں اور خواتین میں تفریق کا ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے لائیو شو کے دوران پولیس یونیفارم میں ملبوس خاتون اہلکار کو اٹھا کر ڈانس پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں اور خواتین میں تفریق احمقانہ فعل ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خاتون پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہنا تھا کہ یہ معاملہ یونیفارم کا نہیں بلکہ مردوں اور خواتین میں تفریق کا ہے جو کہ انتہائی احمقانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معاملہ یونیفارم کا ہوتا تو میں نے 5 برس قبل اپنی فلم 'ویر زارا' کی شوٹنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار کے ساتھ ڈانس کیا تھا جب کہ 60 اور 70 کی دہائی میں فوجیوں کے مورال کو بلند کرنے کے لئے اداکار سرحد پر جا کر اہلکاروں کے ساتھ ڈانس کرتے تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کلکتہ میں ایک شو کے دوران ایک خاتون پولیس افسر کے ساتھ ڈانس کیا تھا اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی اس ایونٹ کو دیکھا تھا جس کی مختلف سیاسی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور شاہ رخ خان اور خاتون پولیس اہلکار کو تنقید کا نشانا بنایا۔