ٹریفک سگنل کو ایل ای ڈی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار
ٹریفک سگنلز کا سالانہ بجلی بل60لاکھ روپے ہے، سگنل ایل ای ڈی میں تبدیل ہونے سے بل میں 80 فیصد کمی آجائیگی
PARIS:
بلدیہ عظمیٰ کے اعلیٰ حکام کی غفلت کے باعث ٹریفک سگنلوں کو ایل ای ڈی میں تبدیل کرنے کا منصوبہ سرخ فیتے کا شکار ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن نے لوڈشیڈنگ، بجلی کی کمی وبیشی اور زائد بلنگ سے نجات حاصل کرنے کیلیے ایک جامع و مربوط منصوبہ تشکیل دیا تھا جس کے تحت 133ٹریفک سگنل کو ایل ای ڈی کیا جانا تھا،ایل ای ڈی میں بجلی کی کھپت نہایت کم خرچ ہوتی ہے ، ایل ای ڈی بجلی کی اچانک کمی و بیشی میں بلب کی طرح فیوز نہیں ہوتی،مجموعی طور پر اس کی استعداد و زندگی بلب کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت 133ٹریفک سگنل شہرکی مختلف سڑکوں کی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلیے استعمال کیے جارہے ہیں ، ٹریفک سگنلوں کا سالانہ بجلی کا بل 60لاکھ روپے ہے،جب یہ تمام سگنل ایل ای ڈی پرتبدیل ہوجائیں گے تو بلنگ میں 80فیصد کمی آجائے گی، ٹریفک سگنل کو ایل ای ڈی میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر2کروڑ روپے اخراجات آئیں گے،منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ایل ای ڈی نصب ٹریفک سگنلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کیا جانا ہے۔
شمسی توانائی پر ایل ای ڈی سے منسلک ٹریفک سگنل چلانا موزوں ترین ہے، یہاں 60واٹ بلب کی جگہ صرف پانچ واٹ کی ایل ای ڈی استعمال کی جاتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ محکمے نے ایڈمنسٹریٹر رئوف اختر فاروقی کو مکمل بریفنگ بھی دی جاچکی ہے تاہم انھوں نے اس منصوبے کو ابھی تک منظور نہیں کیا ہے ۔