گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ سے ایس ایچ او پریڈی جاں بحق
غضنفر کاظمی کو تھانے سے گھر جاتے ہوئے راستے میں گھات لگائے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گولیوں کا نشانہ بنایا
گارڈن پولیس ہیڈ كوارٹر كے قریب گھات لگائے ہوئے مسلح افراد كی فائرنگ سے ایس ایچ او پریڈی انسپكٹر غضنفر كاظمی جاں بحق ہوگئے۔
غضنفر کاظمی اكیلے تھانے سے نكل كر اپنی نجی كار میں گارڈن ہیڈ كوارٹرز میں واقع رہائش گاہ جارہے تھے كہ راستے میں ہی انہیں نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ غضنفر کاظمی کی ہلاکت کی خبر سن کر ہی پولیس كے اعلیٰ افسران اور ان كے قریبی دوستوں كی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی اور واقعے پر شدید رنج وغم كا اظہار كیا۔
واضح رہے کہ مقتول غضنفر کاظمی 1992 میں کراچی آپریشن میں بھی سرگرم رہے اور پولیس میں ملازمت كے دوران شہر كے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے، پریڈی میں تعیناتی سے قبل وہ ایس ایچ او بلوچ كالونی تعینات تھے اور اس دوران انھوں نے كئی اہم ملزمان كو گرفتار کیا۔