کابلافغانستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی و تجارت پر معاہدہ
افغانستان اور چین کے درمیان سیکیورٹی و تجارت کے معاملات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
کابل میں چین کے سیکیورٹی اور تجارتی وفد نے افغان صدر حامد کرزئی اور افغان حکام سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران افغان اور چینی حکام کے درمیان سیکیورٹی اور تجارتی معاملات کے حوالے سے معاہدوں پردستخط ہوئے، سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے 2014 کے بعد امریکہ اور نیٹو فورسزکے افغانستان سے جانےکے بعد چین افغان حکومت سے بھرپور تعاون کرے گا۔