سیاسی گرما گرمی کے باعث ڈالر نے بھی سینچری مکمل کرلی
انٹرا بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔
SIALKOT/LAHORE:
ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی کی وجہ سے جہاں اسٹاک مارکیٹوں کا براحال ہے وہیں ڈالر نے بھی اپنے رنگ دکھاتے ہوئے ایک بار پھرسینچری مکمل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ ملکی حالات اور سیاسی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگی تاہم پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات نے ان توقعات کو چکنا چور کردیا۔