اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کی مرکزی تقریب جاری
تقریب میں وزیراعظم نوازشریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہیں
وفاقی دارالحکومت میں جشن آزادی کی مناسبت سے مرکزی تقریب کا آغاز ہوگیا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے منعقد کی گئی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں وزیراعظم نوازشریف نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کررہے ہیں جبکہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، جوائنٹس چیفس اسٹاف کمیٹی،چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر، وفاقی وزرا، سفارت کار، اعلیٰ سرکاری افسران اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کو سلامی دی جبکہ وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دارالحکومت کی فضائیں ملی نغموں اور قومی ترانے سے گونج اٹھیں۔ تقریب میں مسلح افواج کی قربانیوں پر مشتمل ڈاکو مینٹری اور مملکت خدادا پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں پر بھی خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ جشن آزادی کی تقریب میں فن کاروں نے بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔