چاند پر انسان کی طرح کے چلتے پھرتے ایلین کی وڈیو جاری

ناسا کی جاری کردہ اس وڈیو میں باقاعدہ طور پر اس مخلوق کے چلنے کے ساتھ ساتھ اس کا سایہ بھی ساتھ ساتھ ہی نظر آ رہا ہے۔

ناسا کی جاری کردہ اس وڈیو میں باقاعدہ طور پر اس مخلوق کے چلنے کے ساتھ ساتھ اس کا سایہ بھی ساتھ ساتھ ہی نظر آ رہا ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی خلائی ادارے ناسا نے چند ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں چاند کی سطح پر انسان کی طرح کی خلائی مخلوق کو چلتے پھرتے دکھایا گیا ہے۔


ناسا کی جاری کردہ اس وڈیو میں باقاعدہ طور پر اس مخلوق کے چلنے کے ساتھ ساتھ اس کا سایہ بھی ساتھ ساتھ ہی نظر آ رہا ہے۔ ناسا کو ابھی اس وڈیو سے متعلق تصدیق کرنا ہے کہ آیا یہ صحیح ہے، تصویر ایک اجنبی ایلین اور اس کے سائے سے کم نہیں ہے۔

یہ امیج انٹرنیٹ پر یو ٹیوب کا حصہ ہے، اس وڈیو کو یو ٹیوب کے ایک یوزر جس کا نام ووفوریل کی طرف سے ایک ماہ میں کم و بیش 20 لاکھ مرتبہ دکھائی گئی ہے۔ ناسا کی طرف سے ملنے والی امیج گوگل کی مون سیریز کے لیے قمری امیجز کے لیے بنائی گئی ہے۔ آسٹریلیا کے 9 نیوز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وڈیو کے مالک نے اس وڈیو کو ایک اور آن لائن ویب یوزر کی طرف سے ملنے کے بعد اس پر تحقیق کرنا شروع کی۔
Load Next Story