عمران خان کا ٹیکنوکریٹ حکومت کا مطالبہ غیر آئینی اور قابل مذمت ہے خورشید شاہ
کوئی جمہوری جماعت ٹیکنوکریٹ حکومت کو قبول نہیں کرے گی اورنہ عدلیہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی اجازت دے گی، اپوزیشن لیڈر
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹیکنوکریٹ حکومت کا مطالبہ غیر آئینی اور قابل مذمت ہے۔
اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے عمران خان کے ٹیکنوکریٹ حکومت کے قیام کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین کا ٹیکنوکریٹ حکومت کا مطالبہ غیر آئینی اور قابل مذمت ہے، کوئی جمہوری جماعت ٹیکنوکریٹ حکومت کو قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی عدلیہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی اجازت دے گی۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے عدالتی کمیشن کو ماننے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر بلی تھیلے سے باہر آہی آگئی، عدالتی کمیشن کے قیام سے قبل عمران خان کے مطالبے پر وزیر اعظم نے استعفیٰ دیا تو وہ بھی غیر آئینی وغیر جمہوری اقدام کے زمرے میں آئے گا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، موجودہ حالات میں تمام جمہوری جماعتوں کو آگے آنا چاہئے اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے کیونکہ ڈر ہے کہ خدا نخواستہ اگر حالت بگڑے تو اب صرف حکومت ہی نہیں جائے گی بلکہ اس کے خطرناک نتائج بھی نتائج بھی نکلیں گے۔