حقیقی آزادی کے لئے آج کادن بہت اہم ہے عمران خان
آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا اس کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے، چیرمین تحریک انصاف کا ٹویٹر پر پیغام
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی کوئی بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا، آزادی اور جمہوریت کے لئے جدو جہد کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا اس کے لئے جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کو حقیقی معنوں میں آزاد کرانے کے لئے آج کا دن بہت اہم ہے، آج ملک سے بادشاہت کے خاتمے کا آغاز ہو گا کیونکہ اصلی آزادی سچی جمہوریت سے ہی ملتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے آج لاہور سے آزادی اور انقلاب مارچ اسلام کے لئے روانہ ہو رہا ہے، عمران خان اور طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی جمہوری نظام رائج کیا جائے گا۔