لانگ مارچ کرنے والے امن اور ترقی پر بھی توجہ دیں وزیراعظم
ہماری توجہ پاکستان کی تعمیر سے نہ ہٹائی جائے، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ منفی سیاست کو خیرباد کہہ کر سب کو مثبت سیاست کی جانب آنا چاہیئے۔ لانگ مارچ کرنےوالے امن اور ترقی پر بھی توجہ دیں۔
زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کی بحالی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ ملک کی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے، جس طرح اس کی بحالی چند ماہ میں مکمل کی گئی، پاکستان کی تعمیر بھی اسی رفتار سے ہونی چاہئے۔ پاکستان کی ترقی کی منزل کو ہم جلد حاصل کرلیں گے اور پاکستان کے ہر حصے میں یکساں ترقی لائیں گے۔ اگر 10 سال امن کے مل جائیں تو ہم ترقی کی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ ہر پاکستانی پہلے سے محسوس کررہا ہے کہ بلوچستان میں ماضی کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اس کے لئے وہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم دل سے چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت سندھ میں بھی امن قائم ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر ہماری اولین ترجیح ہے، منفی سیاست کو خیرباد کہہ کر سب کو مثبت سیاست کی جانب آنا چاہیئے۔ کوئی انقلاب اور کوئی آزادی مارچ کی بات کرتا ہے۔ لانگ مارچ کرنےوالے امن اور ترقی پر بھی توجہ دیں، اگر آئندہ انتخابات پر ان کی حکومت قائم ہوئی تو کم از کم انہیں بنیادی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔