ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پینے کےپانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے

تیل کی فراہمی ميں کمی کے باعث تھرمل پیداوار میں 3 ہزار میگاواٹ کمی آئی ہےاورسندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ طویل ہوگیاہے۔ فوٹو: فائل

بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا بحران شدت اختیارکر گیا ہے۔

این ٹی ڈی سی اور نجی پاور کمپنیوں کے پاور پلانٹس کو 28 ہزار میٹرک ٹن روزانہ کے بجائے 50 فیصد کم یعنی 13 ہزار میٹرک ٹن تیل فراہم کیا جارہا ہے۔

تیل کی فراہمی ميں کمی کے باعث تھرمل پیداوار میں 3 ہزار میگاواٹ کمی آئی ہےاورسندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ طویل ہوگیاہے۔


حالیہ بارشوں کے بعد کندھ کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز، سکھر اضلاع کے کئی علاقوں کی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی جبکہ دیہی علاقوں ميں لگائے گئے عارضی ٹرانسفارمر زبھی جل گئے ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پینے کےپانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان ، وہاڑی، مظفرگڑھ، بہاولپورسمیت جنوبی پنجاب کےمتعدد شہروں میں لوگ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہےہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story